شوہر کے لاپتہ ہونے پر اسکو مردہ سمجھ کر اسکی بیوی سے نکاح
سوال
زید اپنی بیوی سے ناراض ہو کر چھوڑ کر چلا گیا، چار سال ہو گئے زید کے بھائی بکر نے یوں خیال کر کے کہ شاید زید مر گیا ہو زید کی عدم موجودگی میں بھاوج سے خود شادی کر لی، جب زید کو معلوم ہوا تو زید نے طلاق نامہ لکھ کر بھیج دیا، جب بکر کو معلوم ہوا تو زید سے کہا کہ چونکہ تم موجود ہو اس لئے تم اس کے مالک ہو، میں چھوڑ دیتا ہوں، اب یہ کس کے نکاح میں ہے، حلالہ کی ضرورت ہوگی یا نہیں؟
جواب
جس بھائی نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں نکاح کیا تھا، یہ جائز نہیں تھا پھر اس کی زندگی معلوم ہونے پر اسنے اسکی بیوی کو چھوڑ دیا تو اس سے اصلی نکاح ختم نہیں ہو گیا تھا، اسلئے حلالہ کی ضرورت نہیں، اگر وہ تین طلاق لکھ کر بھیج چکا ہے، تو طلاق مغلظہ ہوگئی، اب بغیر حلالہ کے اسکے لئے جائز نہیں ہو سکتی ہے اس صورت میں اس بھاگ جانے والے کے بھائی کو چاہئے کہ بعد عدت اس عورت سے نکاح…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔