الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مفقود کی واپسی زوجہ کے نکاح ثانی کے بعد

سوال

ایک حنفی عورت کا شوہر عرصہ ۶ سال سے مفرور ہے تو ایسی صورت میں عورت نکاح ثانی کر سکتی ہے، یا نہیں، جیسا کہ جامع الرموز، وفتاوی بزاز یہ میں تحریر ہے، یعنی چارسال کے بعد عورت نکاح ثانی کر سکتی ہے، اور فتویٰ موجودہ وقت میں امام مالک کے قول پر ہے، اگر اتفاق سے نکاح ثانی کے بعد اسکا پہلا شو ہر آجائے تو ایسی صورت میں بیوی کا حق دار پہلا شوہر ہوگا، یا عقد ثانی والا شوہر شرعاً عورت کو کس شوہر کے پاس رہنا چاہئے حنفی قاضی اگر مالک کے فتاویٰ کے لحاظ سے نکاح ثانی پڑھا دے تو درست ہوگا، یا نہیں؟

جواب

مفقود الخبر کی زوجہ کے متعلق تفصیلی حکم یہ ہے کہ اگر وہ عفت اور صبر سے زندگی بسر کر سکتی ہو تو فبہا ورنہ اس کو چاہئے کہ حاکم مسلم با اختیار کی عدالت میں مقدمہ پیش کرے کہ فلاں شخص میرا شوہر ہے، جو اتنے عرصہ سے مفقود ہے، نہ مجھ کو نفقہ دے کر گیا ہے نہ وہاں سے بھیجتا ہے، نہ کسی کوکفیل بنایا ہے، مجھے نکاح ثانی کی سخت ضرورت ہے اس پر حاکم واقعات کی با قاعدہ تفتیش کرے مایوس ہو جائے،…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو