الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زوجہ مفقود کے نکاح ثانی کے بعد زوج اول کا جوگی بن کر آنا

سوال

آمنہ کا نکاح منظور احمد سے ہوا لیکن کچھ عرصہ کے بعد منظور احمد لا پتہ ہو گیا۔ تقریباً ۹ سال کے بعد آمنہ نے دارالعلوم دیو بند سے استفسار کرنے کے بعد عقد ثانی کرلیا۔ اب نکاح ثانی کے ۱۶ سال بعد ایک شخص جوگی کی حالت میں آیا ہے جس کے بارے میں لوگوں کا گمان ہے کہ یہی منظور احمد ہے۔ منظور احمد اس وقت بحالت جوگی زندگی گزار رہا ہے گاؤں کی عورتیں آمنہ سے کہتی ہیں کہ تم زوج ثانی کے لئے جائز نہیں رہیں۔ جس سے آمنہ بہت پریشان ہے زوج ثانی سے تین چار بچے بھی ہیں اس لئے جواب سے جلد نوازیں۔

جواب

اس جوگی سے دریافت کر لیا جائے کہ وہ واقعتہ منظور احمد ہی ہے یا اور کوئی ہے اور کیا اس نے مذہب اسلام ترک کر کے نعوذ باللہ کفر اختیار کر لیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو کتنی مدت سے؟ اگر خدانخواستہ یہی صورت پیش آئی ہے اور اس کی تبدیلی مذہب کے بعد اس کی بیوی نے قاعدہ شرعی کے موافق دوسرا نکاح کیا ہے تو وہ صحیح ہے اور اولاد بھی سب صحیح ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو