زوجہ مفقود کے نکاح کے بعد واپسی مفقود
سوال
زید غیر مقلد کہتا ہے کہ مفقود الخبر کی بیوی کا نکاح مفقود کے آنے پر صحیح رہیگا، ٹوٹے گا نہیں کیونکہ شریعت نے اس کو نکاح ثانی کی اجازت دی ہے، اسلئے وہ زوجہ زوج ثانی کی ہی رہے گی، مگر حنفی کہتا ہے کہ ثانی فسخ ہو جائے گا، کیونکہ زوج اول نے طلاق نہیں دی اس لئے اس کا نکاح باقی ہے، اور بیوی سے دو نکاح صحیح نہیں، ان دونوں میں کون صحیح کہتا ہے؟ تردیدی وتائیدی دونوں جواب مدلل تحریر فرما ئیں۔
جواب
اگر عورت نے با قاعدہ بعد مرافعہ تفتیش بحکم قاضی مدت معینہ تک انتظار کیا ہے اور قاضی کے حکم بموت المفقود کی وجہ سے عدت وفات گزار کر نکاح ثانی کیا ہے اور اس سے دخول بھی ہو چکا ہے، اور اس کے بعد مفقود واپس آ گیا تو حنفیہ کے نزدیک نکاح ثانی باطل قرار دیا جائے گا اور عورت پہلے شوہر کو ملے گی البتہ پہلے شوہر کو اس سے صحبت وغیرہ درست نہیں تاوقتیکہ شوہر ثانی کی عدت پوری نہ ہو جائے اور…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔