بغیر طلاق دوسرے شخص سے نکاح
سوال
لڑکی کی شادی گاؤں میں ہوئی تھی لڑکی جب شوہر کے گھر گئی تو شوہر نے بیوی کی طرف توجہ نہیں کی، پتہ چلاہ لڑکے کا تعلق بھاوج سے ہے، لڑکی کو اس بارے میں جب پورا اطمینان ہو گیا تو اس نے روکنے کی تدبیر کی مگر کامیاب نہ ہوئی، مجبور لڑکی جب اپنے گھر آئی تو والدہ سے یہ قصہ بیان کیا، داماد کو بلایا گیا، سمجھایا گیا مگر وہ باز نہیں آیا، لڑکی نے سسرال جانے سے انکار کر دیا، کئی مرتبہ لڑکے والے لینے کے لئے آئے مگر لڑکی قطعاً تیار نہیں ہوئی۔
جواب
اگر نکاح کر دیا ہے تو نکاح بالکل درست نہیں، فوراً ان کو علیحدہ کر دیا جائے، جب تک شوہر طلاق نہ دے یا شرعی طور پر تفریق نہ ہو جائے، دوسری جگہ نکاح نہیں ہوسکتا۔ اگر لڑکا تعلق زوجیت رکھنے اور حقوق ادا کرنے کا وعدہ کرے، تو اس کے پاس بھیج دیا جائے، پھر لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ مودت وموافقت کر کے اپنی طرف مائل کر سکتی ہے، اگر بالکل توقع نہ ہو تو بعوض مہر طلاق حاصل کر لی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔