منکوحہ غیر کو طلاق دلوا کر اس کی کفالت کرنا
سوال
کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ زید ایک منکوحہ عورت کو اس کے گاؤں سے جا کر لے آیا اور اس نے کسی کے گھر جدا کر بٹھا دیا اور اس کو کپڑے بنوا دیئے اور کھانے پینے کو روپے بھی دیئے چونکہ اس عورت کی اور اس کے خاندان کی ایک عرصہ سے نا چاقی تھی اور وہ اپنے خاوند کے یہاں رہنے کو تیار نہ تھی اس لئے زید نے اس کے خاوند کو مبلغ ایک سوروپے دے کر طلاق لے لی۔
جواب
غیر محرم عورت کو بلا پردہ دیکھنا اور اس کے ساتھ خلوت کرنا منع ہے۔ اگر عورت اور اس کے شوہر کے درمیان مصالحت کی توقع نہ تھی اور تعلقات زیادہ خراب ہو چکے تھے تب زید نے طلاق دلوائی ہے تو اس میں مضائقہ نہیں تھا مگر اس کو اس کے گھر سے لانا اور کسی غیر کے گھر بٹھانا اس کو جائز نہ تھا لہذا زید کو تنبیہہ کی جائے اگر وہ اس عورت سے کسی قسم کا غیر شرعی تعلق نہ رکھے اور گذشتہ سے صدق دل سے…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔