الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

خطبہ نکاح بیٹھ کر ہے یا کھڑے ہو کر؟

سوال

شادی کے اندر خطبہ کی کیا ضرورت ہے؟ کیا بغیر خطبہ کے شادی نہیں ہوسکتی۔ اگر خطبہ ضروری ہے تو بیٹھ کر پڑھیں یا کھڑے ہوکر؟ جب کہ جمعہ کا خطبہ کھڑے ہوکر پڑھتے ہیں تو اس کو بھی کھڑے ہو کر پڑھنا چاہئے۔ فقط

جواب

نکاح کا خطبہ پڑھنا شرط یا رکن نہیں بلکہ مندوب ہے۔ ویندب اعلانه وتقديم خطبة وكونه في مسجد يوم جمعة در مختار ص ۴۰۲ ج ۲ / بعضے حضرات کھڑے ہو کر پڑھتے ہیں بعضے بیٹھ کر کھڑے ہو کر پڑھنے میں اعلان کی صورت بھی ہے جو کہ مندوب ہے۔ عقد بیع وغیرہ میں بھی پڑھتے ہیں اور عامۃً یہ چیزیں بیٹھ کر ہوتی ہیں ان کے لئے مستقل قیام نہیں ہوتا۔ یہی حال خطبہ نکاح کا بھی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو