الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی کو طلاق دینا ضروری نہیں

سوال

ایک شخص نے شادی کی اور کسی وجہ سے بیوی کو چھوڑ دیا اور طلاق بھی نہیں دیا۔ پھر دوسری شادی کر لی، تو بلا طلاق کے مرد کو دوسری شادی کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

مرد کو دوسری شادی کرنے کے لئے پہلی بیوی کو طلاق دینا ضروری نہیں بلکہ بیک وقت چار تک کی اجازت ہے۔ لقولہ تعالیٰ فانكحوا ماطاب لكم من النساء مثنى وثلث وربٰع الآیۃ البتہ پہلی بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا اور اس کو ویسے ہی بلا طلاق ڈالے رکھنا گناہ اور ظلم ہے۔ اس کا معاملہ صاف کیا جائے، یا اس کو شریفانہ طریقہ پر آباد کیا جائے یا طلاق دیکر آزاد کیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو