الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

رجسٹر میں ولدیت بدلنے سے نکاح پر اثر

سوال

ایک شادی کے رجسٹر میں دلہا کی ولدیت میں لڑکے کے ماموں کا نام لکھا گیا اس صورت میں یہ شادی درست ہوگی یا نہیں؟ چونکہ لڑکا بچپن میں اپنے ماموں کی تربیت میں تھا۔

جواب

جب کہ لڑکی دولہا کے یہاں جاتی ہے اور گواہ اس کو دیکھ رہے ہیں، تو انعقاد نکاح کے لئے اتنی بات کافی ہے رجسٹر میں بالکل ہی اندراج نہ ہو تب بھی نکاح صحیح ہے۔ والد کے نام کی جگہ ماموں کا نام لکھ دیا گیا ہو کیونکہ وہ ماموں کی تربیت میں تھا تب بھی نکاح میں خرابی نہیں آئی۔ والد کے نام کی ضرورت رفع جہالت کے لئے ہوتی ہے جو حاضر میں موجود نہیں۔ کذافی ردالمحتار ۲۷۲ ج ۲ نعمانیة۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو