الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بدکاری کی وجہ سے گھر سے نکالی گئی بھانجی کو اپنے یہاں پناہ دینا

سوال

میری بہن کی لڑکی ہے اس کی ماں کا انتقال ہو گیا ہے۔ باپ نالائق ہے۔ بھائی نے گھر سے باہر کر دیا ہے اس وجہ سے کہ اس کے ناجائز بچہ پیدا ہونے والا ہے وہ لاوارث تھی اس لئے میں نے اس کی شادی کر دی تھی۔ لیکن سال بھر کے بعد اس کے شوہر نے اس کو طلاق دے دیا پھر دوسری جگہ شادی نہیں ہوئی تھی۔ سوچ رہے تھے کہ اب کہاں رشتہ تلاش کیا جائے کہ اس کی زندگی بن جائے۔ طلاق ہوئے ۲ / دو سال ہو گئے۔ پہلی شادی جب ہوئی تو اس کے بھائی لوگ میرے اوپر بہت خفا ہوئے۔ اس لئے دوسری شادی کرنے کے لئے تیار نہیں ہوا۔

جواب

اگر وہ اس وقت نہ کسی کے نکاح میں ہے نہ عدت میں ہے تو کوشش کر کے کسی مناسب جگہ اس کا نکاح کر دیا جائے۔ کسی کی ناراضگی کی پرواہ نہ کی جائے اور جب تک نکاح نہ ہو آپ اس کو اپنے گھر رکھ سکتے ہیں۔ وہ آپ کی بھانجی ہے۔ آپ اس کے محرم ہیں۔ جو بچہ غلط طریقہ پر پیدا ہو اس کا کیا قصور ہے؟ وہ اپنی ماں کے پاس رہے گا اس کو ماں سے جدانہ کیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو