الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نکاح میں کھانے کپڑے وغیرہ کا تذکرہ

سوال

زید نے نکاح کے بعد خطبہ پڑھا اور بوقت نکاح کھانا کپڑا نان ونفقہ کا تذکرہ نہیں کیا بکر کا دعوی ہے کہ یہ نکاح درست نہیں ہوا۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ نکاح درست ہوا یا نہیں؟

جواب

نکاح ایجاب وقبول سے ہو جاتا ہے۔ جب کہ کم از کم دو گواہوں کے سامنے ہو۔ خطبہ ایجاب وقبول سے پہلے سنت ہے۔ کتب فقہ،در مختار، بحر، فتح القدیر وغیرہ میں ایساہی مذکور ہے کھانا کپڑا نان ونفقہ کا ذکر نکاح میں نہیں ہوتا۔ بکر کا یہ دعوی صحیح نہیں اس سے دریافت کیا جائے که صحت نکاح کے لئے نان ونفقہ کا ذکر کس کتاب میں لکھا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو