ایک سے چار تک نکاح کی اجازت
سوال
ہمارے بھارت سرکار نے یہ قانون نافذ کر دیا ہے کہ کوئی بھی شخص ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ بیوی نہیں رکھ سکتا۔ کیا ہم بھارتی مسلمانوں کو اس پر عمل کرنا لازم ہے؟ جب کہ اسلامی شریعت کے مطابق ایک شخص بیک وقت چار بیوی رکھ سکتا ہے؟
جواب
شریعت نے حسب استطاعت ایک مرد کو چار عورتوں تک اجازت دی ہے، اس اجازت کو کوئی بھی ضبط نہیں کر سکتا۔ البتہ جو شخص مساوات کا برتاؤ نہ کر سکے اس کو ایک سے زیادہ کی اجازت خود شریعت نے نہیں دی بلکہ اس کو تاکید کی ہے کہ ایک ہی پر کفایت وقناعت کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔