الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیوی کو طلاق دیکر اس کی بہن سے نکاح کسی مصلحت سے

سوال

میری بیوی قریب ۱۴/۱۲ سال سے ٹی بی کی مریض ہے، اس سے کوئی کام نہیں ہوتا اور اس کے دو لڑکے بھی ہیں اور بچوں کی کوئی محبت نہیں ہے۔ اس لئے میری بیوی یہ چاہتی ہے کہ مجھے آزاد کر کے میری چھوٹی بہن بیوہ سے عقد نکاح کر لیں۔ اس سے کام کی پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔ یہ نکاح جائز ہوسکتا ہے یا نہیں؟

جواب

اگر بیوی کی خود خواہش ہے اور اس کی تیمار داری نیز بچوں کی پرورش کی ضرورت ہے کہ مریضہ بیوی کو طلاق دے کر بعد عدت اس کی بیوہ بہن سے آپ نکاح کرلیں تو شرعاً اجازت ہے۔ پہلی بیوی سے پھر پردہ لازم ہو جائے گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو