الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بغیر قبول کئے لڑکے کا چلا جانا اور دوسرے لڑکے سے ایجاب وقبول کرانا، ان میں سے کس کا نکاح درست ہوا؟

سوال

محمد تقی (بالغ) ولد محمد شفیع کی بارات بنارس آئی۔ نیاز احمد صاحب (محمد شفیع کے بڑے بھائی) سے لوگوں نے کہا کہ ماسٹر صاحب آپ کو نکاح پڑھانے کے لئے تلاش کر رہے تھے۔ لوگوں نے دو گواہ اور لڑکی کی طرف سے ایک وکیل دیکر نیاز احمد کو لڑکی کے نکاح کے لئے بھیجا لڑکی سے قبولیت کرائی۔ بعد محمد تقی کے پاس نیاز احمد نے خطبہ پڑھا اور چند کلمات محمد تقی کو پڑھایا قبولیت باقی تھی کہ محمد تقی اٹھ کر جھگڑے والوں میں چلا گیا۔ بعدہ بارات واپس ہوگئی۔ بعدۂ افضل ولد محمد عمر صاحب سے اس لڑکی کا نکاح ہو گیا۔ علماء کے دو طبقے ہیں۔

جواب

محمد تقی قبول کرنے سے پہلے اٹھ کر چلا گیا تو نکاح نہیں ہوا افضل ولد محمد عمر سے نکاح کے لئے لڑکی نے اجازت نہیں دی نہ اس کو خبر ہے، تو نکاح کی خبر سن کر اگر لڑکی نے نامنظور کر دیا تو وہ بھی نکاح نہیں ہوا۔ اگر لڑکی نے منظور کر لیا تو یہ نکاح صحیح ہو گیا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو