مذاق میں نکاح کا ایجاب وقبول مذاق میں بیع کا ایجاب وقبول
سوال
کوئی شخص کسی عورت سے کہدے کہ میں نے تجھ سے نکاح کیا اور عورت بھی مذاق میں کہہ دے کہ میں نے قبول کیا اور ایسے ہی خرید وفروخت میں بھی اگر کوئی شخص کسی کو چیز مذاق کے طور پر فروخت کر دے اور دوسرا بھی مذاق سے قبول کرلے، تو کیا یہ بیع منعقد ہو جائے گی یا نہیں؟ نیز یہ بھی تحریر کر دیں کہ کونسی چیزیں مذاق سے واقع ہو جاتی ہیں؟
جواب
نکاح کا ایجاب وقبول اگر مذاق میں گواہوں کے سامنے کیا جائے تو یہ نکاح منعقد ہو جائے گا اگر بیع کا ایجاب وقبول مذاق میں کیا ہے حقیقۂ بیع کرنا مقصود نہیں تھا اور بائع ومشتری دونوں کو اس کا اعتراف ہے تو اس سے بیع منعقد نہیں ہو گی آپ کو جس جس چیز کے متعلق دریافت کرنا مقصود ہو تو اس کو متعین کر کے دریافت کر لیں۔ تفصیل مطلوب ہو تو” نور الانوار دیکھ لیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔