الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو شخص پاکستان چلا گیا اسکے سامان اور مکان کا حکم

سوال

احمد کا کمرہ یہاں ہے یہ پاکستان گئے تھے، وہیں مقیم ہو گئے، ان کے کمرہ میں کچھ سامان ہے، احمد صاحب کے پاس سامان کے لئے خط لکھا تو کوئی خاص جواب نہیں دیا لیکن وہ حیات ہیں، اب ان کے سامان کے لئے کیا حکم ہے، زید جواحمد کے دوست ہیں، احمد کے کمرہ کا کرایہ دے رہے ہیں، اور انہوں نے اپنے ایک عزیز کو اس کمرہ میں رکھ بھی دیا ہے؟

جواب

جو سامان وہاں موجود ہے اس کو محفوظ رکھا جائے، اور مالک سے دریافت کر لیا جائے، وہ اگر ہبہ، بیع، صدقہ کرنے کو لکھے تو اس پر عمل کیا جائے، اگر مالک کہے تو کمرہ مالک کو دیدیا جائے، یا اس سے معاملہ کر لیا جائے، تاکہ وہ اس مغالطہ میں نہ رہے کہ احمد نے زید کو دے رکھا ہے

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو