سیلاب میں بہہ کر آئی ہوئی چیز کا استعمال
سوال
سیلاب میں بہت سی چیزیں مویشی وغیرہ بہہ کر آتی ہے، کیا اس کو استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ پتہ نہ ہو کہ کس کی ہے اور کہاں کی ہے؟
جواب
ان کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں، لقطہ کی طرح مالک کو تلاش کر کے اس کے حوالہ کیا جائے، ہاں اگر خود غریب مصرف صدقہ ہے، تو خود بھی استعمال کر سکتا ہے، لیکن اگر مالک آئے اور مطالبہ کرے تو اس کی قیمت اپنے پاس سے ادا کرنے کا حکم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔