الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عید گاہ کو اپنا کھیت کہنے والا

سوال

اگر کوئی مسلمان غصہ میں عید گاہ کے متعلق یہ کہے ” یہ عید گاہ میرا ہے اس میں ہل چلا کر فصل پیدا کرونگا یہ میرا کھیت ہے، دیکھنا ہے کون اس میں نماز عید پڑھنے آتا ہے تو ایسے آدمی پر شرعاً کونسا فتوی عائد ہوتا ہے؟

جواب

نماز عید کے لئے جو عید گاہ وقف ہو اس کے متعلق ایسے الفاظ کہنے کا کسی کو حق نہیں جو شخص ایسا کہتا ہے وہ غلط کہتا ہے، اگر وہ واقعتا وہاں ہل چلا کر کھیتی کرے اور نماز عید نہ پڑھنے دے تو وہ ظالم وغاصب ہے سخت گنہگار ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم حرره العبد محمود غفرلہ دارالعلوم دیو بند

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو