جمعہ پڑھ کر دوسری مسجد میں خطبہ پڑھنا
سوال
محمود نے نماز جمعہ و خطبہ ادا کیا۔ بعدۂ دوسری مسجد میں امام نہ رہنے کی وجہ سے صرف خطبہ پڑھا نماز نہیں پڑھائی، تو خطبہ جمعہ نماز جمعہ کے لئے درست ہوا یا نہیں؟
جواب
صراحہ یہ جزئیہ کہیں نہیں دیکھا۔ اتنا ضرور لکھتے ہیں کہ خطیب و امام کا ایک ہی شخص ہونا ضروری نہیں۔ البتہ اولی یہ ہے کہ جو شخص خطبہ پڑھے وہی جمعہ پڑھائے۔ ساتھ ہی یہ بھی ہے کہ اگر نابالغ لڑکے نے خطبہ پڑھا اور بالغ نے جمعہ پڑھایا تب بھی جمعہ ادا ہو جائے گا۔ اور یہ بھی ہے کہ نابالغ جو جمعہ پڑھے گا وہ نماز نفل ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔