الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد کسی دوسری مسجد میں خطبہ دینا

سوال

ایک شخص جمعہ کی نماز ایک مسجد میں پڑھ لیتا ہے اور اتفاقا دوسری ایک مسجد میں کوئی خطیب موجود نہیں ہے تو وہ شخص جو کہ پہلی مسجد میں نماز جمعہ ادا کر چکا ہے اگر دوسری مسجد میں خطبہ پڑھ دے تو دوسرا شخص نماز پڑھا دے یا کسی مسجد میں جمعہ کی نماز میں ایک آدمی خطبہ اور دوسرا آدمی نماز پڑھا دے تو یہ صورتیں مذموم ہے یا نہیں؟

جواب

فقہاء کی ایک بڑی جماعت اس کے قائل ہے کہ خطیب میں امامت کی اہلیت ہونا ضروری ہے۔ لہذا جو شخص پہلے کسی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھ چکا ہو اس کو دوسری مسجد میں خطبہ پڑھنا اس جماعت کے نزدیک درست نہ ہوگا۔ اور ایسے ہی امام کا غیر خطیب ہونا، غیر مناسب ہے۔ لاينبغي ان يصلى غير الخطيب لانهما كشيئ واحد فان فعل بان خطب صبى باذن السلطان و صلى بالغ جاز هو المختار اه در مختار قوله هو المختار.

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو