خطبہ میں قال الله تعالیٰ فاعوذ باللہ پڑھنا
سوال
زید تقریر کرتے وقت خطبہ مسنونہ کے بعد یوں کہتا ہے اما بعد قال الله تعالى في القرآن الكريم فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم. بسم الله الرحمن الرحيم. يا ايها الذين امنوا الخ دریافت طلب یہ مسئلہ ہے کہ قال الله تعالیٰ فی القرآن الكريم. کے بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحیم پڑھنا بآواز بلند بلا قباحت شرعی درست وصحیح ہے یا نہیں؟
جواب
اس طرح پڑھنا خلاف احتیاط ہے وہ یہ کہ بظاہر فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم قال الله تعالیٰ کا مقولہ بن جاتا ہے۔ حالانکہ یہ قال اللہ تعالیٰ کا مقولہ نہیں اس لئے اس طرح نہیں پڑھنا چاہئے۔ کذافی رد المحتار ص ۷۵۸ ج ا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔