الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جمعہ سے پہلے وعظ

سوال

ہمارے یہاں جامع مسجد میں امام صاحب اذان کے بعد فوراً سنتوں سے پہلے وعظ و تعلیمی تقریر شروع کر دیتے ہیں جس میں ضروری مسائل کی تعلیم ہوتی ہے، یہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب

امام صاحب جب تعلیمی تقریر و دینی مسائل سمجھاتے ہیں تو اس وقت سب کو خاموش رہ کر سننا چاہئے۔ یہ طریقہ حدیث شریف سے ثابت ہے۔ حضرت تمیم داری اور حضرت ابو ہریرہ کا بھی یہی معمول تھا۔ ملاعلی قاری نے اس کو نقل کیا ہے۔ اذان خطبہ سے دس منٹ ختم کر دی جائے تا کہ سب لوگ سنت سہولت سے ادا کر لیا کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو