الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

خطبہ جمعہ کے وقت عصا ہاتھ میں لینا

سوال

(۱) زید کہتا ہے کہ جمعہ کے دن عصا ہاتھ میں لے کر خطبہ دینا بدعت سئیہ ہے۔ تو یہ بدعت سئیہ ہے یا نہیں؟ (۲) بہت سی مساجد میں عصا ہاتھ میں لینے کا معمول ہے تو یہ درست ہے یا نہیں؟ (۳) اگر بدعت نہیں ہے بلکہ مستحب وسنت ہے تو اس کو بدعت قرار دینے والوں کے لئے شرعاً کیا حکم ہے؟

جواب

(۱) خطبہ جمعہ کے وقت عصا کا ہاتھ میں لینا بدعت سئیہ نہیں، بلکہ مستحب ہے۔ حضرت نبی اکرم ﷺ سے ثابت ہے۔ جیسا کہ طحطاوی مصری باب الجمعہ ص ۴۲۱ میں ہے۔ (۲) وہاں کا یہ معمول درست ہے، بدعت نہیں ہے۔ (۳) ایسا کہنا نا واقفیت کی وجہ سے ہے ان کو کسی عالم کے ذریعہ سے تفہیم کرادیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو