الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گاؤں میں جمعہ اور تعزیہ پر قیاس کرنا

سوال

دیہاتوں میں جمعہ ہوتا ہے منع کیا جائے کہ نہیں؟ اگر روکا جائے تو بعض لوگ جو جمعہ کے دن صرف جمعہ پڑھنے آتے ہیں وہ بالکل چھوڑ دیں گے۔ بعض لوگ اس کو اسلام کی نشانی قرار دیتے ہیں۔ جیسا کہ تعزیہ کو نشانی خیال کرتے ہیں۔ اس کے بارے میں تحریر فرمائیں۔

جواب

جس دیہات میں جمعہ کی شرائط موجود نہ ہوں وہاں ظہر باجماعت پڑھنا فرض ہے۔ جمعہ پڑھنے سے فریضہ ظہر ساقط نہیں ہوتا۔ ولو صلوا في القرى لزمهم اداء الظهر۔ شامی ص ۵۳۷ / ج ۱ / البتہ اگر جمعہ کی مخالفت کرنے سے اختلاف ہو کہ مسجد ویران ہونے کا اندیشہ ہو تو مسئلہ بتا کر خاموشی اختیار کر لیں اور خود جمعہ میں شرکت نہ کریں۔ تعزیہ کو جائز قرار دے کر اس پر اسی مسئلہ کو قیاس کرنا صحیح نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو