الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جس بستی میں مسلمانوں کی آبادی پانچ سو ہو اس میں جمعہ

سوال

اس بستی کی آبادی تخمینا دو ہزار ہے۔ جس میں پانچ سو مسلم آبادی ہے، دو مسجدیں ہیں، ایک پرائمری ہندی اسکول ہے تین چار معمولی پرچون کی دوکانیں ہیں جن میں ضروریات کا سامان صرف نمک، مرچ، تیل مٹی وغیرہ ملتا ہے ہفتہ میں ایک بار بازار بکریوں کا لگتا ہے، جس میں کپڑا، سبزی وغیرہ ملتی ہے۔ ایسی صورت میں یہاں نماز جمعہ وعیدین جائز ہے یا نہیں اگر پڑھ لے تو فرض ادا ہو جائے گا یا نہیں۔ نہ پڑھنے پر فساد کا بھی اندیشہ نہیں ہے۔

جواب

ایسی چھوٹی بستی میں نماز جمعہ وعیدین درست نہیں۔ جمعہ پڑھنے سے فریضہ وقت ادا نہ ہو گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو