قریہ کبیر میں جمعہ
سوال
ایک بستی کی آبادی تقریباً تین ہزار ہوگی، جس کی نوعیت ایسی ہے کہ اکثر مکانات اور گلی کوچے پختہ ہیں۔ دوکانیں پچیس سے بھی زائد ہیں اور ایک مرکزی دینی مدرسہ بھی ہے اور سات مساجد ہیں، ہندی اسکول بھی ہے، ضرورت کی تمام اشیاء روزمرہ کی ضرورت میں مل جاتی ہیں، گوشت کی بھی چار پانچ دوکانیں ہیں اور قربانی بھی یہاں ہوتی ہے اور بس کا بھی صحیح انتظام ہے کہ یہیں سے بیٹھ کر میرٹھ بڑوت اور دیگر اطراف کا سفر بسہولت ہوجاتا ہے، بس یہاں آکر رات کو بھی رکتی ہیں ان کے کھانے اور قیام کا بھی انتظام ہے۔
جواب
تحریر سوال سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مقام قریہ کبیرہ ہے یہاں جمعہ کی اجازت ہے احتیاطاً کسی ایسے عالم کو بلا کر معائنہ کرادیں جس کو فقہ اور فتاوی میں تجربہ اور بصیرت ہو پھر وہاں کے سب حالات دیکھ کر جو شرعی حکم بتائے اس پر عمل کیا جائے۔ (۲) جس عالم اور مفتی پر زیادہ اعتماد ہو اس کی بات پر عمل کیا جائے۔ (۳)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔