چار ہزار کی آبادی میں جمعہ
سوال
ایک ایسی جگہ جہاں بازار ڈاک خانہ و آبادی تقریباً تین چار ہزار ہے کیا اس کو شہر کہہ سکتے ہیں نیز ایسی جگہ جمعہ قائم کر سکتے ہیں یا نہیں اگر وہاں جمعہ قائم کر سکتے ہوں تو اس کے قرب وجوار کے لوگ وہاں جمعہ پڑھنے آئیں ان پر جمعہ واجب ہے یا نہیں یہ لوگ فناء شہر میں داخل ہوں گے یا نہیں فناء شہر کس کو کہتے ہیں اس کی حد شہر سے کہاں تک ہوتی ہے۔
جواب
ایسی جگہ شہر کے حکم میں ہے لہذا جمعہ واجب ہوگا۔ فناء شہر کی تعریف یہ ہے فناءه ماحوله اتصل به اولا لاجل مصالحه كدفن الموتى وركض الخيل والمختار للفتوى تقديره بفرسخ در مختار ج ۱ / ص ۸۳۷ - لہذا اس حد کے اندر رہنے والوں کو جمعہ کے لئے حاضر ہونا چاہئے اور فناء شہر کی حد میں فقہاء کے آٹھ قول ہیں اور مفتی بہ قول علامہ حصکفی نے ایک فرسخ (تین میل) نقل کیا ہے۔ والبسط فی رد المحتار۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔