الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عورتوں کی تعزیہ میں شرکت سے کیا نکاح فسخ ہو جاتا ہے؟

سوال

جو عورتیں محرم کے زمانے میں تعزیہ پر ہونے والے خرافات گانا بجانا ماتم کرنے میں شامل ہوتی ہیں تو کیا خارج از نکاح ہو گئیں اور بغیر نکاح ثانی حلال نہیں۔ شرک في الذات شرک فی الصفات شرک فی العمل تینوں میں کس کا مرتکب مشرک ہوگا۔ یا اول الذکر کا اور کون سی صورت میں عورت یا مرد پر خارج از نکاح کا حکم لگایا جا سکتا ہے؟ اس میں اکثر طبقہ مسلمانوں کا مبتلا ہے۔ کیا صورت ہوگی؟ بعض تعزیہ پر چراغ اور مہندی چڑھاتی ہیں۔ ان کے نکاح کا کیا حکم ہے؟

جواب

یہ امور معصیت ہیں نا جائز ہیں مگر ان کی وجہ سے مرتد قرار دیکر ان کے نکاح کو فسخ قرار نہیں دیا جائے گا۔ جن امور کی وجہ سے کوئی مرتد ہو جائے اسلام سے خارج ہو جائے وہ موجب فسخ نکاح ہیں تفصیل کتب فقہ بحر عالمگیری آشامی وغیرہ میں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو