مرتد کا نکاح فسخ ہو گیا
سوال
ایک مسلمان لڑکا فرقہ قادیانی میں جا کر مل گیا ہے، اس لڑکے کی پہلی شادی مسلمان لڑکی سے ہوئی تھی اور اب اس نے دوسری شادی قادیانی لڑکی سے کرلی، اور لڑکا اکثر گھر سے باہر رہتا ہے، جب کبھی گھر آتا ہے تو گھر والوں سے کہتا ہے کہ میں قادیانی ہو گیا ہوں، اب آپ لوگ میرے ہاتھ کا کھانا نہیں کھا سکتے، اور آپ لوگ میرا جنازہ تک نہیں پڑھ سکتے، اب اس صورت میں اس کا پہلا نکاح فسخ ہو گیا یا نہیں۔
جواب
مرزا غلام احمد قادیانی حکم شرعی کے اعتبار سے کافر ہے اور جو شخص اس کے مذہب کو اختیار کرے وہ بھی مرتد ہے، جس کی وجہ سے اس کا نکاح فسخ ہو گیا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔