کفریہ افعال سے کیا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟
سوال
زید کا نکاح ایک سال قبل ہندہ سے ہوا مگر زید آٹھ نو ماہ سے غیر مسلم عورتوں کے ہمراہ رہ رہا ہے اور ان سے زنا بھی کرتا ہے انھی کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا کھاتا ہے شراب بھی پیتا ہے جھٹکے کا گوشت کھاتا ہے پوشاک بھی غیر مسلموں جیسی پہنتا ہے۔ ارکانِ اسلام بھی ادا نہیں کرتا۔ ہندہ اپنے میکہ میں رہ رہی ہے۔ زید ہندہ کو نان ونفقہ نہیں دے رہا ہے۔ زید کے کنبہ والوں نے کوشش کہ اس فعل شنیع سے توبہ کرلے۔ مگر زید نے ایک نہ سنی بلکہ اپنے والد کو مارنے پیٹنے پر آمادہ ہوا۔
جواب
زید کا یہ طریقہ غیر اسلامی ہے اس کے باوجود ابھی اس کو مرتد قرار نہیں دیا جائے گا ارتداد کے قریب ضرور پہنچ چکا ہے اللہ پاک اس کو سیدھے راستہ کی توفیق دے۔ بہتر یہ ہے کہ مہر کے عوض بیوی اس سے طلاق حاصل کرلے۔ اس کے بعد عدت تین حیض گزار کر دوسری جگہ نکاح کی اجازت ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔