متعد د ارواح کو ثواب بخشنے سے سبکو پورا پورا ملے گا یا تقسیم ہو کر؟
سوال
اگر کوئی شخص قرآن شریف پڑھ کر حضور اکرم ﷺ کو ایصال ثواب کرے، اور آپ ﷺ کے بعد کل امت محمدیہ (جس میں جمیع مومنین) کی ارواح کو ثواب بخشے اور بعد میں اپنے والدین، برادر عزیز واقارب کے نام لے کر بخشے تو اس قرآن کا ثواب سب روحوں میں تھوڑا ٹھوڑا تقسیم ہو جائیگا یا علیحدہ علیحدہ کل امت محمدیہ میں برابر کا ثواب سب ارواح کو ملے گا، اور پڑھنے والے کو بھی برابر کا ثواب ملے گا، یا نہیں؟ کونسا طریقہ افضل ہے؟
جواب
اس مسئلہ میں کوئی نص موجود نہیں، تقسیم ہو کر حسب حصص پہنچنا اقیس ہے، مگر اللہ کی رحمت وفضل سے اگر سب کو پورا پورا پہنچے تو کچھ بعید نہیں، علامہ شامی نے رد المحتار کتاب الجنائز میں قول ابن قیم حنبلی سے نقل کیا ہے اور ثانی قول ابن حجر مکی شافعی سے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔