مشترکہ ایصال ثواب کس طرح تقسیم ہو گا؟
سوال
کیا روحیں قبروں میں رہتی ہیں؟ کیونکہ السلام عليكم يا اهل القبور کہا جاتا ہے، کیونکہ قبرستان میں جس وقت کوئی تلاوت قرآن کر کے بخشتا ہے، تو ثواب روحیں آپس میں بانٹ لیتی ہیں، کہاں تک درست ہے؟
جواب
بعض ارواح قبر میں بھی رہتی ہیں کذافی کتاب الروح، لیکن سلام کرنے یا ثواب پہنچانے کیلئے روح کا قبر میں ہونا ضروری نہیں نفس تعلق کافی ہے، جب قرآن کریم کی تلاوت کا ثواب مشترکہ طور پر بخشا جاتا ہے۔ تو اظہر یہی ہے کہ ارواح کے درمیان تقسیم ہوگا، لیکن یہ تقسیم ملائکہ کے ذریعہ ہوگی، ارواح کو خود بانٹنے یا لڑنے جھگڑنے کا موقع نہ دیا جائیگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔