الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

میت کو باجہ اور ناچ کے ساتھ قبرستان میں لیجانا اور قبر میں شجرہ رکھنا

سوال

زید کی ماں جس کی عمر ۸۰ سال ہو گئی، وہ انتقال کر گئی، ان کا جنازہ پیر بھائیوں کے انتظار میں ۲۴ گھنٹہ روکا گیا، اس کے بعد اس میت کو گھر سے قبرستان تک انگریزی باجوں کے ساتھ ناچ کراتے ہوئے منزل دے کر لیجایا گیا، زید کا قول ہے کہ ہر وقت میں جائز ہے، دوسری بات یہ ہے کہ قبر میں شجرہ رکھنا مناسب ہے یا نہیں؟

جواب

پیر بھائیوں کے انتظار میں ۲۴ گھنٹہ نعش کو روکنا، اور ناچ باجے کے ساتھ قبر تک لے جانا شرعاً غلط ہے، اور معصیت کبیرہ ہے، اس کو علی الاعلان توبہ واستغفار کرنا ضروری ہے، قبر میں میت کے ساتھ شجرہ رکھنا ثابت نہیں، اس میں مظنہ ہے کہ میت کے جسم سے کچھ مواد نکلے جس سے وہ شجرہ بھی ملوث ہو جائے اس لئے وہ شجرہ بھی نہیں رکھنا چاہئے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو