زچہ اور بچہ دونوں مر گئے تو ساتھ دفن ہونگے یا الگ؟
سوال
ایک عورت کی عند الولادت موت ہوگئی، ساتھ ہی اس بچہ کا بھی انتقال ہو گیا اب آیا اس عورت کو اور بچہ کو ایک قبر میں دفن کر سکتے ہیں یا نہیں،اگر کر سکتے ہیں تو بچہ خواہ نر ہو یا مادہ ہو ہر صورت میں یا فرق بھی ہے، اور اگر نہیں کر سکتے ہیں تو کیوں؟ نیز اگر بچہ پیدا ہوا ہے تو اس کو ماں کے ساتھ دفن کریں گے یا نہیں؟ نیز مردہ بچہ کو اس کی ماں کے جنازہ کے ساتھ شریک کرنا کیسا ہے؟
جواب
جو بچہ زندہ پیدا ہوا پھر مر گیا، اور اس کی ماں بھی مرگئی تو دونوں کے جنازہ کی نماز ایک ساتھ پڑھنا درست ہے مگر دونوں کو الگ الگ دفن کرنا چاہئے، بچہ کو ماں کی قبر میں دفن نہ کیا جائے اگر بچہ مردہ پیدا ہوا تھا تو اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی دفن اس کو بھی الگ کیا جائے، ماں کے ساتھ نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔