الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قبروں پر چلنا

سوال

قبرستان میں قبروں کے ٹوٹے ہوئے اور بے ترتیب ہونے کے باعث قبرستان میں میت لاتے وقت لوگ قبروں کو اپنے پیروں سے مسلتے چلے جاتے ہیں اس وجہ سے اگر چند قبروں کو ہموار کر کے سیدھے راستے بنا دیئے جائیں تو کیا یہ جائز ہوگا؟

جواب

جہاں قبریں ہوں وہاں میت کو لے کر سب آدمی جمع ہو کر نہ جائیں جس سے قبروں پر پیر آئیں بلکہ بچا بچا کر بقدر ضرورت آدمی جائیں اور قبروں کو بچا کر جائیں، اسی طرح دفن کرنے کے لئے آنے جانے کے قابل جگہ چھوڑ کر قبر بنائیں۔ قبروں کو ہموار کر کے راستہ بنانے کی گنجائش ہے جب کہ قبر اتنی پرانی ہو کہ میت مٹی بن چکی ہو۔ فقط والله تعالی اعلم

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو