قبرستان میں راستہ بنانا
سوال
قبرستان کے درخت وغیرہ صاف کر کے بیچ میں راستہ بنانا کیسا ہے؟ اور راستہ میں مرد وعورت سب چلتے ہیں مع حوالہ تحریر کیجئے۔
جواب
اگر قبرستان وقف ہو تو وہاں کو راستہ، سٹرک بنانا درست نہیں درختوں کو کاٹ کر جتنی جگہ کو راستہ بنایا جاویگا اسمیں مردے دفن نہیں کئے جاسکیں گے، یہ منشاء واقف کیخلاف ہے، شرط الواقف كنص الشارع اهـ شامی. ہاں اگر مردے لیجانے کیلئے راستہ نہیں تو راستہ بنایا جاوے تا کہ وہاں کو مردے لیجا سکیں، تو اس میں مضائقہ نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔