خودکشی کرنے والے پر صلوۃ جنازہ
سوال
اگر کوئی مسلمان خود کشی کر کے مر جائے تو اس کا جنازہ ہوگا یا نہیں، اگر خود کشی کرنے والا نا بالغ ہو تو کیا حکم ہے، اور بالغ ہے تو کیا حکم ہے؟
جواب
خودکشی خواہ کسی طریقے پر ہو حرام اور کبیرہ گناہ ہے، تاہم خود کشی کرنے والے مسلمان کو بھی شرعی طریقہ پر غسل دیکر کفن پہنایا جائے، اور نماز جنازہ پڑھ کر مسلم قبرستان میں ہی دفن کیا جائے، بالغ ہو، نابالغ غسل، کفن، نماز جنازه، دفن، سب شرعی طور پر لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔