نماز جنازہ کی صفوف میں فصل
سوال
جگہ کے رہتے ہوئے بغیر کسی عذر کے جنازہ کی نماز میں مل کر کھڑا ہونا چاہئے یا جس طرح نماز میں ایک صف کی جگہ رہتی ہے، اتنی ہی جگہ چھوڑنی چاہئے، اگر مل کر بغیر کسی عذر کے کھڑا ہو تو کوئی خاص خرابی تو نہیں؟
جواب
صلوٰۃ مطلقہ میں رکوع سجدہ ہوتا ہے، دو صفوں کے درمیان اتنی جگہ خالی چھوڑی جاتی ہے، کہ رکوع سجدہ سنت کے موافق ادا ہو سکے نماز جنازہ میں اس کی ضرورت نہیں قریب صفیں ہوں تب بھی درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔