نماز جنازہ میں آخر صف أفضل ہے
سوال
جنازہ کی نماز میں سب سے پچھلی صف میں کھڑے ہونے کو فقہاء کرام نے افضل قرار دیا ہے، زید کا کہنا ہے کہ مردہ سے دوری افضلیت کا باعث بن رہی ہے، لیکن اس کو قیاس تسلیم نہیں کر رہا ہے، ایسی صورت میں امام کو سب سے پیچھے کھڑا ہونا چاہئے۔
جواب
امام کا مقتدیوں سے آگے ہونا منصوص ہے، اور تعلیل فی مقابلۃ النص ممنوع ہے، فقہاء نے پچھلی صف کو نماز جنازہ میں جس بناء پر افضل فرمایا ہے وہ یہ نہیں، جس کو سائل نے تجویز کر کے قیاس شروع کر دیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔