الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نماز جنازہ میں دوسرے محلہ والوں کا انتظار کرنا

سوال

ہمارے یہاں یہ طریقہ ہیکہ اگر کوئی مرجاتا ہے تو تمام محلوں میں جا کر اطلاع دیتے ہیں اور جبتک سب لوگ نہ آجائیں نماز جنازہ کا انتظار کرتے ہیں تو یہ درست ہے یا نہیں؟

جواب

نماز جنازہ کیلئے اطلاع کر دینے میں تو مضائقہ نہیں، پھر جس جس کو موقع ہو آ کر شریک ہو جائے لیکن دوسرے محلے کے لوگوں کے انتظار میں مؤخر کرنا کہ جب تک سب جگہ کے لوگ نہ آجائیں نماز نہ پڑھی جائے خواہ کتنی ہی دیر ہو جائے یہ ٹھیک نہیں، بلکہ وقت متعین کر کے کہہ دیا جائے کہ اتنے بجے جنازہ تیار ہو جائے گا اور نماز ہوگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو