الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ

سوال

کیا نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے؟ اگر کوئی شخص نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ نہ پڑھے تو کیا اس کی نماز جنازہ صحیح نہیں ہوتی؟ ایک غیر مقلد کا کہنا ہے، کہ جولوگ نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ نہیں پڑھتے اس سے بہتر ہے کہ بغیر نماز جنازہ پڑھے ہی مردے کو دفن کر دیں، اور یہ بھی کہتا ہے کہ امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے، اگر نہیں پڑھیں گے تو نماز نہیں ہوگی۔ صحیح کیا ہے؟ مفصل جواب تحریر فرمائیں۔

جواب

نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھنا واجب نہیں ثناء اور دعاء کی نیت سے کوئی اس کو پڑھ لے تو ممنوع بھی نہیں، پس یہ کہنا کہ بغیر سورۂ فاتحہ پڑھے نماز جنازہ ہوتی ہی نہیں غلط ہے بلا شبہ نماز جنازہ ہو جاتی ہے، یہی حضرت عمر اور حضرت ابن عمر اور حضرت علی اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو