الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

صغیر وکبیر کے جنازوں کی نماز یکدم پڑھنا

سوال

مثلاً دس بیس جنازے ایک ساتھ رکھے ہوں اور تنہا تنہا پڑھنے میں زیادہ حرج کا خیال ہے، جس میں نابالغ بالغ لڑکا نابالغ لڑکی مرد عورت سب کے جنازے شامل ہیں تو کس طرح ان سب کی نماز ایک دفعہ پڑھے اور کون سی دعا پڑھے جس میں سب جنازے کی نماز ادا ہو جائے۔

جواب

ایسی حالت میں اسطرح کرے کہ سب کو برابر برابر رکھ کر اسطرح کہ اول امام کے قریب مردوں کے جنازے ہوں پھر لڑکوں کے پھر عورتوں کے پھر لڑکیوں کے ایک ہی مرتبہ سب پر نماز پڑھ لیجاوے اور بالغوں کی دعا کے بعد نابالغوں کی دعا بھی پڑھی جاوے۔ کذافی الطحطاوی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو