میت کو غسل دیتے وقت پیر کدھر ہونا چاہئے
سوال
زید کہتا ہے کہ میت کو غسل دیتے وقت اس کے پاؤں کو قبلہ رخ ہونا چاہئے اس لئے کہ جب مردے اٹھائے جائیں گے تو ان کا رخ قبلہ رخ ہوگا۔
جواب
میت کو غسل دیتے وقت تختہ پر رکھنے کی دو صورتیں ہیں، ایک تو قبلہ کی جانب پاؤں کر کے لٹانا اور دوسرے قبلہ کی طرف منہ کرنا جیسے کہ قبر میں رکھتے ہیں جو صورت؟ جو صورت بھی آسان ہو اس کو اختیار کر لیں، دونوں جائز ہیں۔ وكيفية الوضع عند بعض اصحابنا الوضع طولاً كما في حالة المرض اذا اراد الصلوة بايماء ومنهم من اختار الوضع كما يوضع في القبر والاصح انه يوضع كما تيسر کذا فی الظهيريه.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔