میت کا غسل کے بعد سر کدھر ہو اور پیر کدھر ہوں؟
سوال
(الف) میت کو غسل سے قبل چار پائی میں کس رُخ لٹایا جائے، یعنی سر اور پیر کس سمت ہوں؟ (ب) غسل کے وقت کس سمت پر سر رکھا جائے؟ (ج) غسل کے بعد جنازہ لے جانے سے قبل میت کو چار پائی پر کس رخ رکھا جائے، یعنی سر اور پیر کس سمت ہوں؟
جواب
(الف) انتقال سے پہلے شمال کی طرف سر اور جنوب کی طرف پیر کر کے قبلہ رخ کر دیا جائے، پھر اسی طرح پر رہے۔ (ب) جس رخ پر موقع کے لحاظ سے آسان ومناسب ہو۔ (ج) قبلہ رخ ہو تو بہتر ہے جیسا کہ اوپر والے جواب میں مذکور ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔