قرآن کی شان میں گستاخی
سوال
ایک شخص قرآن مجید کی تلاوت کرتے وقت ایک شخص سے جھگڑنے لگا اور گالیاں دینے لگا ایک دوسرے شخص نے اس سے کہا کہ دیکھو قرآن شریف کو سامنے رکھ کر فحش باتیں زبان سے نہ نکالو اسکے اندر قرآن کی بے حرمتی ہے اسنے غصہ میں آ کر یہ کہدیا کہ اسکے اندر تمہارا کیا بگڑتا ہے ہم اسکی بے حرمتی کریں گے جو چاہو کر لو لیکن کہنے والا یہ بالکل نہیں جانتا کہ یہ کلمہ گستاخی کا ہے سوال یہ ہے کہ ایسے شخص کے متعلق شریعت کیا حکم دیتی ہے اور یہ کلمہ کیسا ہے؟
جواب
قرآن شریف کی بے حرمتی کرنا کفر ہے، اور ایسا کلمہ کہنا بھی گستاخی ہے، لہذا شخص مذکور کو توبہ لازم ہے اور احتیاطاً تجدید نکاح اور تجدید ایمان بھی کرلے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔