الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تعویذ کی توہین

سوال

زید نے اپنے بچہ کے واسطے ایک چاندی کا تعویذ بنوایا ہے جس پر تسمیہ اور چند دعائیہ کلمات تھے بکر نے زید سے تعویذ کے بارے میں کہا کہ یہ سب فضول ہے اس پر زید نے برجستہ کہا کہ میں تو اس کو موئے زیر ناف کے برابر بھی نہیں سمجھتا ہوں ان کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں عنایت فرمائیں۔

جواب

سوال واضح نہیں ہے زید خود ہی تعویذ بنواتا ہے خود ہی اس کو ایسی چیز سے تشبیہ دیتا ہے اگر وہ واقعی ایسا ہی سمجھتا ہے تو پھر کس لئے بنواتا ہے اس تضاد کی تشریح زید سے طلب کی جائے تو کچھ مطلب نکلے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو