حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو سخت کلمہ کہنا
سوال
ایک جاہل شخص اصحاب رسول اللہ ﷺ مثلا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر لعن کرتا ہے اور اس امر کو حلال اور ثواب سمجھتا ہے کیا ایسا اعتقاد والا مسلمان دائرہ اسلام سے خارج ہو گیا؟ مدلل بحوالہ کتب بمعہ صفحہ تحریر فرمائیں۔
جواب
جو شخص صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم پر لعن کو حلال اعتقاد کرے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے کیوں کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی تعریف قرآن کریم میں متعدد جگہ وارد ہے اور ان پر لعن کو حلال ثواب اعتقاد کرنا آیات قرآنیہ کا انکار کرنا ہے، ملا علی قاری نے شرح فقہ اکبر، ص ۸۶، میں لکھا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔