قرآن کریم کا احترام اس میں مخلوق کا ذکر ہونے کے باوجود
سوال
زید ایک مسجد کا امام ہے وہ کہتا ہے کہ کلام اللہ میں مخلوق کی باتیں ہیں، اس لئے وہ قابلِ احترام نہیں، جس طرح اللہ پاک قابلِ احترام ہیں اس کا احترام الله پاک کا احترام نہیں ہو سکتا، بکر نے جواب دیا کہ قرآن کریم قابل تسلیم اور بزرگ شئی ہے یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اس کا احترام اللہ پاک کا احترام ہے، دونوں میں کس کی بات صحیح ہے؟
جواب
کلام اللہ شریف میں مخلوق کا تذکرہ بھی ہے بلکہ مخلوق میں بہت زیادہ ذلیل اور نجس العین چیزوں کا بھی ذکر ہے اس کے باوجود وہ کلام اللہ ہے، اس کی تعظیم فرض ہے اس کی اہانت کرنے سے ایمان سلامت نہیں رہے گا امام کو ایسی باتوں سے توبہ لازم ہے ورنہ امامت کے قابل نہ ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔