نکاح بیوہ کا منکر
سوال
حسب ذیل عقائد رکھنے والا شرعاً مجرم ہے یا نہیں اگر ہے تو کیا حکم ہے؟ رانڈوں کی شادی کے متعلق جب آیت وانكحوا الايامى منكم الخ اسکے سامنے پیش کی گئی تو آیت مذکورہ کا انکار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آریوں نے ہندوؤں کے مذہب کو خراب کر دیا اسی طرح مولویوں نے قرآن وحدیث کو بگاڑ دیا ہم اس آیت کو نہیں مانتے۔
جواب
رانڈ کے نکاح کا جواز واستحسان قرآن وحدیث واجماع سے ثابت ہے اس کا انکار کرنا سخت خطرہ وکفر کی بات ہے، رانڈوں کے نکاح کو نا جائز کہنا مسلمانوں کا عقیدہ نہیں بلکہ کفار کا ہے، ایسے شخص کو جلد از جلد توبہ کرنا چاہئے، بعض امور مندرجہ سوال ایسے ہیں جن کی وجہ سے فقہاء نے تکفیر کی ہے لہذا اس شخص کو تجدید ایمان ونکاح کر لینی چاہئے، اور آئندہ ناجائز عقیدوں سے باز رہنا چاہئے اگر وہ ان…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔