الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

خدائے پاک کو بے انصاف کہنا

سوال

زید کے ایک لڑکا پیدا ہوا لیکن زید کی شکل لڑکے پر نہ پڑی بلکہ ماموں پر پڑی، زید نے مذاق میں کہدیا دیکھو اللہ میاں نے بے انصافی کی ہم کو نہیں پڑا اپنے ماموں کو پڑ گیا۔ زید کیلئے اب شرعاً کیا حکم ہے کیا تجدید ایمان وتجدید نکاح کرایا جائے یا نہیں؟

جواب

محل ایمان قلب ہے، قلب سے اس کا نکل جانا کفر ہے مگر جس طرح ظہور ایمان کیلئے زبان ترجمانِ قلب ہے، اسی طرح بعض کلمات کے صدور کو امارت کفر قرار دیا گیا ہے، بے انصافی، ظلم کی نسبت خدائے پاک کی جانب اعتقاداً بھی کفر ہے اور قولاً بھی اگر چہ دل میں کفر نہ ہو، اگر کلمات کفر سے استہزاء کیا جائے تب بھی حکم کفر عائد ہوتا ہے، اس لئے صورت مسئولہ میں تجدید ایمان، تجدید نکاح توبہ کرادی جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو